• KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

جنرل راحیل کے 4 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط

شائع December 8, 2015

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا موت پانے والے چار دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کر دیے۔

منگل کو آئی ایس پی آر کے ایک جاری بیان میں چاروں دہشت گردوں کے نام بھی بتائے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق، نور سعید عرف حافظ صاحب ولد محمد سعید، مراد خان ولد سرفراز خان، عنایت اللہ اور اسرار الدین عرف ابو لیس قتل، خود کش بم دھماکوں، اغوا برائے تاوان، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان میں ملوث پائے گئے۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025