مردان : خودکش دھماکے میں 26 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2015
۔ — اے پی فوٹو
۔ — اے پی فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر پر خود کش حملے میں 26 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

منگل کی صبح نادرا آفس کے باہر شناختی کارڈ بنوانے والوں کا رش تھا ، جب ایک خود کش حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل دفتر کے دروازے سے ٹکرا دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے کم از کم 26 ہلاکتوں اور 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 11 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بعض شدید زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے مقام کا نقشہ—۔ڈان نیوز
دھماکے کے مقام کا نقشہ—۔ڈان نیوز

ضلعی پولیس چیف فیصل شہزاد نے کہا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔’بظاہر حملہ آور کا ہدف دفتر میں تقریباً 400 افراد پر مشتمل قطار تھی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 8 سے 10 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ٹی وی فوٹیج میں نادرا آفس کی ایک گری ہوئی دیوار اور سڑک پر لوہے کے ٹکڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔

عینی شاہد اور 29 سالہ زخمی مزدور ناصر خان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ قطار میں کھڑے اپنی باری کے انتظار میں تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا اور وہ زمین پر گر پڑے۔

ناصر خان کے مطابق، فضا میں ہر طرف دھواں تھا اور وہ کچھ بھی دیکھنے سے قاصر تھے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدہ ہونے والے گروپ جماعت الحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

دوسری جانب، ٹی ٹی پی نے واقعہ کی مذمت کی۔ بی بی سی نے بھی طالبان کی جانب سے مذمت کی تصدیق کر دی۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے بیان میں کہا ’عوامی مقامات پر دھماکوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں‘۔

وزیراعظم اور صدر کی مذمت

وزیراعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے مردان دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی.

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Naveed Shakur Dec 29, 2015 10:55pm
After shocks of Modi Visit.
Israr Muhammad khan Yousafzai Dec 30, 2015 12:09am
واقعہ افسوس ناک ھے ھم شدید مزمت کرتے ھیں نیشنل ایکشن پلان کا سال پورا ھوا ھے اور ھر روز ھم سنتے ھیں کہ ھم نے دھشتگردی کی کمر توڑ دی ھے انکے تمام ٹھکانے تباہ ھوچکے ھیں وہ بڑی کاروائی کے قابل نہیں رہے لیکن اسکے باوجود اس قسم کے حملے ھونا حیران کن ھے ھمارا مطالبہ ھے کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و غن عمل ھونا چاہئے عوام کو آپریشن سے باخبر رکھا جائے اچھے برے اور اپنے پرائے دھشتگرد کی تمیز ختم کرنا چاہئے افعانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہئے افعانستان کو ایک آزاد خودمختار ملک تسلیم کرنا ھوگا