کیا آپ اس معمے کو حل کرسکتے ہیں؟
یہ پہیلی نما معمہ ہانگ کانگ کے ایک پرائمری اسکول میں داخلے کے ٹیسٹ کا سوال ہے جس نے بالغ افراد کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔
آپ کو بس یہ بتانا ہے کہ پارک گاڑی جس لین میں کھڑی ہے اس کا نمبر کیا ہے؟
سوشل میڈیا کے ذریعے ابھر کر سامنے آنے والا یہ سوال لگ بھگ 2 سال پرانا ہے مگر اب بھی یہ بڑے بڑوں کو پریشان کردیتا ہے۔
پہلی جماعت میں داخلے کے لیے پوچھے جانے والے اس سوال کا جواب بچے تو 20 سیکنڈ میں دے دیتے ہیں مگر کیا آپ اتنے وقت میں اسے حل کرسکتے ہیں؟
اس کا جواب تو ہم نیچے بتا ہی دیں گے تاہم یہ بھی جان لیں کہ آخر بالغ افراد کے مقابلے میں بچے اس کو اتنی جلدی حل کیسے کرلیتے ہیں۔
کیمبرج یونیورسٹی کے لیکچرار پروفیسر وائٹ بریڈ کے مطابق یہ معمہ اس بات کی اچھی مثال ہے کہ بچے بالغ افراد کے مقابلے میں ذہنی طور پر کتنے لچکدار ہوتے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم بڑے تخلیقی سوچ سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔
اگر آپ اب بھی اسے حل نہیں کرسکیں چلیں ہم ایک اشارہ دیتے ہیں کہ اپنے سر یا تصویر کو گھما کر اوپر کا منظر نیچے لے جائیں۔
اسے معمے کو ڈیوڈ جے باڈی کومبی نے تیار کیا تھا اور ان کا کہنا ہے کہ یہ میری 90 کی دہائی کی پزل بک کا حصہ تھا اور اس کتاب کو بعد ازاں چینی زبان میں ترجمہ کیا گیا اور اس کے بعد سے یہ ایشیاءمیں گھوم رہا ہے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
تبصرے (6) بند ہیں