کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے رکن اور ماضی میں رابطہ کمیٹی اور پنجاب کمیٹی کے رکن افتخار احمد رندھاوا پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شامل ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق افتخار رندھاوا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اپنے 25 سال کا حساب ضرور لیں گے۔

۔—ڈان نیوز اسکرین گریب۔
۔—ڈان نیوز اسکرین گریب۔

مزید پڑھیں: مصطفیٰ کمال کا ایم کیو ایم پر پابندی کا مطالبہ

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کو توڑنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف لوگوں کو دعوت دینے آئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 24 اپریل کے جلسے میں اردو بولنے والے بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیں گے کہ وہ 'را' کے ایجنٹ نہیں۔

۔—ڈان نیوز اسکرین گریب۔
۔—ڈان نیوز اسکرین گریب۔

کمال کے انکشافات

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی نے بھی ایم کیوایم اور اسمبلی رکنیت چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

کراچی کے سابق میئر (سٹی ناظم) اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفیٰ کمال نے 3 مارچ کو ایم کیو ایم کے منحرف رہنما انیس قائم خانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ پر الزامات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

مصطفیٰ کمال کی نئی جماعت 'پاک سرزمین پارٹی' میں بعد ازاں ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد ، رضا ہارون ، افتخار عالم ، وسیم آفتاب، انیس ایڈووکیٹ، محمد علی بروہی، بلقیس مختار، سید وحید الزماں اور محمد رضا عابدی شامل ہو چکے ہیں۔

سابق میئر کراچی کی جانب سے مزید افراد کے شامل ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی پی ایس پی میں شمولیت کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی جانیں: 'الطاف حسین نے را سےتحریری معاہدےکااعتراف کیا'

مصطفی کمال 2005 سے 2009 تک متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی کے نامزد ناظم رہے، ایم کیو ایم نے انھیں 2011 میں سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا تاہم اپریل 2014 میں وہ سینیٹ سے مستعفی ہو گئے اور اس کے بعد سے وہ پارٹی میں مکمل طور پر غیر فعال ہو گئے۔

پاکستان واپسی تک وہ دبئی میں پاکستان کی ایک بہت بڑی ریئل اسٹیٹ کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے۔

دوسری جانب انیس قائم خانی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر رہ چکے ہیں، 2013 کے بعد سے وہ پارٹی میں غیر فعال شمار کیے جاتے ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (14) بند ہیں

الیاس انصاری Apr 19, 2016 10:20pm
اردو بولنے والے تو جھانسے میں آئے نہیں لہذا اب توجہ دوسری زبانیں بولنے والوں پر ہے
kamran Apr 20, 2016 12:16am
Kamal ko jo log jantay thay mqm ki wajha say or izat jo thi who mqm ki wajha say thi in ki
junaid tahir khanzada Apr 20, 2016 12:41am
no
ejaz Apr 20, 2016 12:56am
In sa kaho pahlay jo mqm main rahtay wa jobs or ghar wagara dya gay wo wapas kardo plz phir insaf ki bat karna j.i.t main name ha anis ka osay geraftar kya jay ham kal bhi sath tha aj bhi altaf bhai k sath hain
junaid Apr 20, 2016 01:33am
altaf Hussain he sirf humari quam ka leader ha..... hum hamesha altaf Hussain k saht rahy gay
شاہد رندھاوا Apr 20, 2016 01:50am
افتخار اندھاوا بہت افسردہ تھے اور انھیں اس بات کا بہت افسوس تھا کہ پنجاب سے سب سے زیادہ قربانیاں انکی تھیں مگر سینیٹر میاں عتیق کو بنا دیا گیا تھا اسی لئے وہ بہت عرصے سے پارٹی سے لا تعلق تھے مگر شاید مصطفی کمال کی پارٹی میں جا کر بھی وہ کچھ حاصل نہیں کر سکیں گے
Usman Apr 20, 2016 01:56am
Nhi
احسن راجپوت Apr 20, 2016 01:58am
بھائی جان اس قائد کے بارے میں ایسی بات کر رہے ہو جس کی وجہ سے آج اس مقام پر ہو ڈرو اللّه سے خیر کراچی والے کل بھی الطاف بھائی کے تھے آج بھی ہیں
Shaikh Sahab Apr 20, 2016 03:47am
یہ کمال اینڈ کمپنی والوں نے مہاجر قوم کا سر شرم سے جھکا دیا....
Khalid khan Apr 20, 2016 06:35am
No was no way noooooooooooo Nooooooooooo Noooooooo Na manzoor
Asif shafi Apr 20, 2016 10:12am
Ye Rukun Assembly ye Rabita commety koi bhi MQM Say Wafafari Nahi Mall o dolat k chakker mai chorr jaa taha hai aur lalchi insaan kabhi kamyab nai hota . M K bhi Nakaami K Doosra Naam hai.Altaf hussain bhai hamre leader hain rahe gy .
Usama haider Apr 20, 2016 10:36am
Mustafa bhai srf muhajir qoum k leader hee nhi balkay puri pakistan k leader hai G.A Mustafa kamal bhai & Company
gulzar thaheem Apr 20, 2016 02:51pm
@الیاس انصاری Jeay mustfa kamal bhai Jeay pak sar zameen party
Ayesha Apr 20, 2016 05:53pm
I'm a karachiite & Altaf Hussain is my only leader. & Mr Kamal Jb Tm Us K Na Hue Jisne Tme Itna Fame Dia Maqam Dia To Tm Hmare Kia Bnoge?? Hmara Quaid Srf R Srf Altaf bhai hen!