• KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C

صبا قمر کی بولی وڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘

شائع May 27, 2016

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بولی وڈ ڈیبیو فلم کے بارے میں ہمیں اس سے قبل صرف یہی معلوم تھا کہ یہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’پیکو‘ سے مشابہت رکھتی ہے تاہم اب فلم کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق صبا قمر کی پہلی فلم کا نام ’ہندی میڈیم‘ رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صبا نے اس سے قبل بتایا تھا کہ فلم کی کہانی میاں بیوی کے گرد گھومتی ہے اور دونوں کے اس تعلق میں بیوی کا پلڑا بھاری ہے۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کی بولی وڈ ڈیبیو فلم کی ایک جھلک

رپورٹس کے مطابق یہ فلم رومانوی اور کامیڈی ہوگی جس میں عرفان خان شوہر جبکہ صبا قمر بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم چاندی چوک میں رہائش پذیر ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے، جو دہلی منتقل ہونا چاہتا ہے۔

ساکت چوہدری کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میری بولی وڈ ڈیبیو فلم ’پیکو‘ جیسی ہوگی، صبا قمر

فواد خان، علی ظفر، عمران عباس، عمائمہ ملک اور ماورا حسین سمیت کئی پاکستانی اداکار بولی وڈ میں اپنی اداکاری کا جادو جگا چکے ہیں، جن میں سے فواد خان نے کافی پذیرائی حاصل کی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ صبا قمر ہندوستان میں کیا کارکردگی دکھائیں گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025