• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

نوجوانوں میں بڑھاپے کے امراض عام ہونے لگے

شائع November 25, 2016
— کریٹٰو کامنز فوٹو
— کریٹٰو کامنز فوٹو

جدید طرز زندگی نے بیس اور تیس سال کے افراد کو خون کی شریانیں سکڑنے، جوڑوں میں درد کے مسائل اور دیگر ایسی امراض کا شکار بنا دیا ہے جو کہ عام طور پر بڑھاپے میں لاحق ہوتے ہیں۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق کے مطابق بیٹھنے اور کھڑے ہونے کا ناقص انداز اور سست طرز زندگی قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بن رہا ہے۔

تحقیق کے مطابق آج کل نوجوانوں کو ہی عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے مسائل جیسے کمر درد کا بہت زیادہ سامنا ہورہا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 25 سے 45 سال کے افراد میں قبل از وقت بڑھاپا عام ہوگیا ہے جس کی وجہ زیادہ وقت کرسیوں پر بیٹھنا، ٹی وی دیکھنا اور اسمارٹ فونز کا استعمال ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے امراض بھی نوجوانوں کو لاحق ہورہے ہیں جو کہ اس عمر کے افراد کو عام طور پر لاحق نہیں ہوتے جس کی وجہ آج کا سست طرز زندگی ہے۔

محققین کے مطابق آج کل نوجوانوں کو جن عام مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان میں جوڑوں کا درد سب سے زیادہ لاحق ہورہا ہے۔

جس کے بعد گردن یا کمر درد کی شکایت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025