سرفرازبگٹی کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2017
ہنگامی لینڈنگ کرنے والا ہیلی کاپٹر—۔ڈان نیوز
ہنگامی لینڈنگ کرنے والا ہیلی کاپٹر—۔ڈان نیوز

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر نے قلات کے علاقے خالق آباد میں ہنگامی لینڈنگ کی، خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سرفرازبگٹی صوبے میں برف باری کے بعد ریسکیو آپریشن کا فضائی جائزہ لے رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے باعث اسے خالق آباد کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ہیلی کاپٹر میں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت 7 افسران سوار تھے جو واقعے میں بالکل محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ بیشتر مقامات پر نظام زندگی بھی مفلوج ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ پی ڈی ایم اے نے عملے کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں