ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کو چوروں نے لوٹ لیا

23 جنوری 2017
اے جے اسٹائلز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
اے جے اسٹائلز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

اے جے اسٹائلز دنیا بھر میں معروف ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ہیں جو رنگ میں اپنے مخالفین پر قہر بن کر برستے ہیں مگر وہ بھی خود کو لٹنے سے بچا نہیں سکے۔

جی ہاں واقعی امریکی شہر جونزبورو میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کو لوٹ لیا گیا۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک لائیو ایونٹ شو میں ریسلنگ میچ کا حصہ بنے ہوئے تھے اور چور ان کا بیگ چرا کر لے گئے۔

آرکنساس اسٹیٹ یونیورسٹی پولیس کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کا بیگ ایک کانووکیشن سینٹر سے چرایا گیا جہاں اسمیک ڈاﺅن کا ایک لائیو ایونٹ ہورہا تھا۔

اے جے اسٹائلز کے مطابق بیگ میں ایک ہزار ڈالرز، سات ہزار ڈالرز کے لگ بھگ جاپانی ین اور متعدد الیکٹرونکس مصنوعات جیسے آئی فون، بیٹس ہیڈ فونز، ایک چھوٹی اسکرین کا ٹی وی اور ایکس باکس 360 ویڈیو گیم سسٹم موجود تھا۔

پولیس تاحال چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

اس شو کے دوران اے جے اسٹائلز جان سینا اور بورن کوربن کے مدمقابل آئے تھے اور کامیاب رہے تھے۔

خیال رہے کہ اے جے اسٹائلز 29 جنوری کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ رائل رمبل میں چیمپئن شپ مقابلے میں اپنے اعزاز کا دفاع جان سینا کے مدمقابل کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں