خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2019
پولیو کا نیا کیس خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سامنے آیا — فائل فوٹو/اے پی
پولیو کا نیا کیس خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سامنے آیا — فائل فوٹو/اے پی

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے بھر میں رواں سال سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے کو آرڈینیٹر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ 'تازہ پولیو کیس ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں رپورٹ ہوا ہے جہاں 3 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'متاثرہ بچے کے فضلے کے نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا گیا جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی'۔

مزید پڑھیں: ملک میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ، رواں برس تعداد 72 تک پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچے کو حفاظتی ٹیکاجات کی کوئی بھی خوراک نہیں دی گئی تھیں'۔

انہوں نے بتایا کہ 'اس گھر کا یہ دوسرا بچہ پولیو کا شکار ہوا ہے'۔

عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے، والدین گمراہ کن پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانے ناگزیر ہے اور اس کے لیے والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا مستعفی

خیال رہے کہ نئے کیس کے ساتھ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

مجموعی تعداد میں سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 54، سندھ میں 8، بلوچستان میں 6 اور پنجاب میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ پولیو عمر بھر کے لیے معذور کر دینے والی انفیکشن زدہ بیماری کی انتہائی شکل ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں کو نشانہ بناتی ہے۔

اس وقت دنیا میں صرف افغانستان اور پاکستان 2 ایسے ممالک بچے ہیں جہاں یہ وائرس اب بھی موجود ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں