خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے کینٹ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں خاتون اور بچی سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق خوشحال پورہ بازار میں گیس لیکیج کے باعث سوئی گیس پائپ پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ سوئی گیس نے موقع پر پہنچ کر گیس سپلائی بند کردی اور مرمت کے کام کا آغاز کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں