6 سال بعد پہلی بار پاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران پاکستان میں سیلولر سبسکرپشنز میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے، ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد گزشتہ برس 19 کروڑ 46 لاکھ رہ گئی تھی جو 2022 میں 19 کروڑ 90 لاکھ تھی۔

ڈیٹا اینڈ مارکیٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم ڈیٹا دربار اور متحدہ عرب امارات کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم بگن (begin) کی مرتب کردہ سالانہ اسٹیٹ آف ایپس رپورٹ برائے پاکستان کے مطابق 2023 کے دوران پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 19 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیلی کام انڈسٹری جان بوجھ کر کم خرچ کرنے والے صارفین کو ہٹا رہی ہے اور زیادہ خرچ کرنے والے صارفین پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

اس تبدیلی سے موبائل براڈ بینڈ سبسکرپشنز میں اضافہ ہوا تھا، جو مالی سال 2023 میں 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ 12 کروڑ 44 لاکھ تک پہنچ گئی۔

موبائل ڈیٹا کی قیمت میں کمی سے بھی ترقی میں مدد ملی، 2018 میں 114 روپے کے مقابلے میں 1 جی بی ڈیٹا کی اوسط قیمت 71.4 فیصد کم ہوکر 32.8 روپے ہوگئی، مجموعی طور پر براڈ بینڈ کا استعمال 2023 میں بڑھ کر 53.6 فیصد ہو گیا جو پچھلے سال 51 فیصد تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقامی موبائل فون مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششیں امید افزا نتائج دینے میں ناکام رہیں۔

2021 میں پاکستانی حکومت نے موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی جاری کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 2 کروڑ 37 لاکھ کم ہوکر اگلے برس 2 کروڑ 13 لاکھ رہ گئی تھی۔

موبائل ایپ آؤٹ لُک

رپورٹ میں یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستانیوں نے 2023 میں 3 ارب 51 کروڑ ایپس ڈاؤن لوڈ کیں، جو کہ ایک سال قبل 3 ارب 52 کروڑ ڈاؤن لوڈز کے برابر تھیں۔

ٹک ٹاک کو سب سے زیادہ 3 کروڑ 118 لاکھ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا، اس کے بعد واٹس ائپ بزنس کو 2 کروڑ 39 لاکھ لاکھ اور فیس بک 2 کروڑ 34 لاکھ صارفین نے ڈاؤن کیا۔

2023 میں پاکستان میں ڈویلپرز کی جانب سے بنائی گئی موبائل ایپلی کیشنز کی مجموعی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 11.4 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی۔

تاہم گیمنگ ایپس کے لحاظ سے پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جس میں ڈویلپرز نے دو بڑے ایپ اسٹورز، پلے اسٹور اور آئی او ایس پر تقریباً ایک ہزار 100 گیمز ریلیز کیے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں