لاہور کے شہر گجر پورہ کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 28 سالہ طیبہ کی 10 روز قبل سلیمان نامی شہری سے شادی ہوئی تھی، سلیمان پہلے سے شادی شدہ تھا لیکن طیبہ اس بارے میں نہیں بتایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات کو طیبہ نے اپنے اہل خانہ کو فون پربتایا کہ سلیمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، آج صبح طیبہ کی اس کے فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی ہے اور ملزم سلیمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں