گوجرانوالہ: نشے کے عادی شخص کی دیرینہ رنجش پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں کے میں نشے کے عادی شخص نے دیرینہ رنجش پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں پیش آیا، نشے کے عادی ملزم عمران کا مقتول عثمان کے ساتھ چند ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا۔
ملزم نے رنجش پر فائرنگ کرکے 28 سالہ عثمان، اس کے 40 سالہ دوست عمران، افضل اور 2 محافظین عمر اور وقاص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔