کراچی ایئرپورٹ کے اطراف میں لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد

شائع May 6, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کے لیے لیزر لائٹس خطرے کی وجہ بننے لگیں جس کے باعث اطراف کے علاقوں میں اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف علاقوں میں لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

کمشنر کراچی کے مطابق لیزر لائٹس کا استعمال پرواز کی حفاظت کے لیے سنگین خطرات کا سبب بن سکتا ہے، خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران اچانک لیزر بیم پائلٹوں کو عارضی طور پر اندھا کرسکتی ہیں یا ان کی توجہ ہٹا سکتی ہے۔

سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہ لیزر لائٹس رن وے یا آلات کو دیکھنے کی صلاحیت کو بھی خراب کر سکتی ہے جب کہ لیزر لائٹس سنگین صورتوں میں طیارے کا ترتیبی کنٹرول کھونے کا سبب بن سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام ایئرپورٹس کے اندر اور اس کے ارد گرد لیزر لائٹس کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متاثرہ علاقوں خاص طور پر درخشاں، لانڈھی، بن قاسم ٹاؤن، گلستان جوہر، سچل، میمن گوٹھ اور گڈاپ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2025
کارٹون : 16 جون 2025