بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب کا پانی بند، ہیڈ مرالہ بیراج میں بہاؤ 3 ہزار 100 کیوسک رہ گیا

شائع May 7, 2025
2 روز قبل بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی بند کر دیا تھا
— فائل فوٹو: ڈان
2 روز قبل بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی بند کر دیا تھا — فائل فوٹو: ڈان

بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی بند ہونے سے سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ بیراج میں پانی کا بہاؤ 3 ہزار 100 کیوسک رہ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ہیڈمرالہ بیراج سے پانی کا اخراج ایک لاکھ91 ہزار 133 کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے، معمول کے مطابق ہیڈمرالہ بیراج میں پانی کا بہاؤ 25 ہزار کیوسک سے 30 ہزار کیوسک رہتا ہے۔

بھارت آبی جارحیت سے بھی باز نہیں آرہا، دریائے چناب کا پانی بند کیے جانے کے بعد سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ بیراج میں پانی کا بہاؤ نچلی سطح پر آگیا ہے۔

اس حوالے سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ہیڈمرالہ بیراج میں اس وقت پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 8 ہزار 533 کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے، سب ڈویژنل افسر (ایس ڈی او) ہیڈمرالہ بیراج کے مطابق ہیڈمرالہ بیراج میں 11 لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش ہے۔

ہیڈ مرالہ بیراج سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 91 ہزار 133 کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے، معمول کے مطابق ہیڈمرالہ بیراج میں پانی کا بہاؤ 25 ہزار کیوسک سے 30 ہزار کیوسک رہتا ہے۔

2 روز قبل بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی بند کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صبح سویرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی ہے، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔

اس کے علاوہ پاک فوج کی جوابی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچنے کی مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے، وزیراعظم قوم سے اہم خطاب کرنے والے ہیں، جب کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے طلب کرلیا گیا ہے، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025