راولپنڈی: بھائی کے سامنے طالبہ کا ریپ کرنے والے مجرم کو سزائے موت

شائع May 16, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 22 سالہ طالبہ کو اس کے بھائی کے سامنے ریپ کا نشانہ بنانے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی کی عدالت نے راولپنڈی جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سناتے ہوئے مجرم ارشد محمود عرف اچھو کو 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔

تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں 20 جولائی 2024 کو متاثرہ طالبہ کی والدہ کلثوم مائی کی جانب سے درج کرائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ ( ایف آئی آر ) میں کہا گیا تھا کہ میں گھروں میں کام کاج کرتی ہوں، وقوعہ کے روز دو بیٹیوں کو ساتھ لے کر کام پر گئی ہوئی تھی جبکہ میری 22 سالہ بیٹی اور 9 سالہ بیٹا گھر ہی پر تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ارشد عرف اچھو نامی ملزم گھر میں زبردستی گھس آیا اور اس نے میری جوان بیٹی کے ساتھ زنا بالجبر شروع کر دیا، بیٹی اور کم سن بیٹے کے شور کرنے پر ملزم بھاگ گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج افشان اعجاز صوفی نےاپنے فیصلے میں کہا کہ مجرم کو اس وقت تک تختہ دار پر لٹکایا جائے جب تک اس کی موت واقع نہیں ہو جاتی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ارشد محمود عرف اچھو کو 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025