نوشہرہ میں ’زیرہلی مٹھائی‘ کھانے سے 3 بچے جاں بحق

شائع May 19, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 کم سن بہن بھائیوں کی موت ہو گئی۔

ترجمان نوشہرہ پولیس ترک علی شاہ نے ڈان کو بتایا کہ خاندان نے رات کو چائے کے ساتھ مٹھائی کھائی تھی، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین بہن بھائی زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ محمد یمان کو مردہ قرار دیا گیا۔

ترجمان نوشہرہ پولیس ترک علی شاہ کا کہنا تھا کہ ماں کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے بچوں کے والد بخت شیر ​​کی شکایت پر انکوائری رپورٹ درج کرئی، ترجمان نے مزید کہا کہ اموات کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کو پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے مضافاتی علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2025
کارٹون : 16 جون 2025