وزیراعظم کی پاکستانی ایئرلائنز پر برطانیہ کی پابندی کے خاتمے پر وزیردفاع کو مبارکباد
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی، وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر پابندی کے خاتمے پر خواجہ آصف کو مبارکباد دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیردفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی، وزیراعظم برطانیہ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر پابندی کے خاتمے پر خواجہ آصف کو مبارکباد دی اور وزیر دفاع اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہاکہ برطانیہ کے لیے پاکستانی پروازوں کا دوبارہ آغاز پاکستان کے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے، ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے پاکستانی پروازوں پر پابندیاں لگیں اور ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پابندی کے خاتمے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفری سہولت میں اضافہ ہوگا، اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
خیال رہے کہ آج برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں جس کی تصدیق برطانوی ہائی کمشنر نے بھی کی۔
اپنے بیان میں جین میریٹ نے کہا کہ ’میں برطانیہ اور پاکستان کے ماہرین ہوا کی شکر گزار ہوں جنہوں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتری کے لیے مشترکہ کام کیا، اگرچہ پروازوں کی بحالی میں وقت لگے گا لیکن جیسے ہی انتظامی معاملات مکمل ہوں گے، میں اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں سے ملنے کے لیے پاکستانی ایئرلائن سے سفر کی منتظر ہوں‘۔












لائیو ٹی وی