ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ نہ ہوسکا
پی سی بی دونوں ٹورنامنٹس میں حصہ لینے سے قبل پاکستانی حکومت، آئی سی سی اور اے سی سی سے مشورہ کرے گا، اعلامیہ۔
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ وہاں کی سیاسی صورت حال کے باعث تاحال نہ کرسکا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک افسر نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو جمعرات کے روز بتایا کہ ادارے کو اس وجہ سے خدشات لاحق ہیں کیوں کہ بنگلہ دیش میں بہت سے مظاہروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔
چئرمین نجم سیٹھی کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ بورڈ دونوں ٹورنامنٹس میں حصہ لینے سے قبل پاکستانی حکومت، آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل سے مشورہ کرے گا۔
اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹورنامنٹس کے حوالے سے بریفنگ بھی گئی۔