Dawn News Television

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2015 09:27pm

ایشوریہ کی 'جذبہ' کے ساتھ واپسی

بولی وڈ اسٹار ایشوریہ رائے بہت جلد اپنے پرستاروں پر بجلیاں گراتی نظر آئیں گی کیونکہ ان کی کم بیک فلم 'جذبہ' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر سنجے گپتا نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

فلم کے بارے میں سنا گیا ہے کہ یہ ایک ایکشن فلم ہے جس میں ایشوریا رائے بچن ایک وکیل کا کردار نبھائیں گی جبکہ عرفان خان اس فلم میں ایک معطل پولیس اہلکار کا کردار ادا کریں گے۔

شبانہ اعظمی بھی فلم میں اہم کردار ادا کرینگی۔ اس فلم کے سیٹ کی پہلی تصویر بھی انٹرنیٹ پر شایع ہو چکی ہے جس نے مداحوں کی خوب داد حاصل کی ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک کورین فلم سیون ڈیز سے متاثر ہوکر لی گئی ہے اور اس فلم میں انوپم کھیر، اتل کلکرنی، چندن رائے، سدھانت کپور اور سنیال بھی اہم کردار نبھائیں گے۔

Read Comments