Dawn News Television

شائع 04 جولائ 2015 01:59am

ورکنگ باؤنڈری کے قریب نامعلوم ڈرون کو حادثہ

سیالکوٹ: ورکنگ باؤنڈری کے قریب ایک ڈرون کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

یہ ڈرون جمعے کے روز شکر گڑھ کے قریب سکھو چک گاؤں کے قریب کریش کرگیا تھا جسے علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر سیکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لیا۔

گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوپہر میں 1:30 ایک تیز آواز سنی تھی اور اسی وقت یہ ڈرون کریش ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر ڈرون کے ملبے کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

تاحال باضابطہ طور پر ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ یہ ڈرون ہندوستان کے لیے جاسوسی کررہا تھا۔

Read Comments