☰
رینجرز مخالف اشتہار: 'اختلافات پیدا کرنے کی سازش'
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے خلاف اشتہار پولیس اور رینجرز میں اختلافات پیدا کرنے کی سازش ہے جس کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اخبارات میں اشتہار پولیس اور رینجرز میں اختلافات پیدا کرنے کی سازش ہے جو ناکام ہوگی، دونوں ادارے ہمارے لیے بہت اہم ہیں جن کے باعث کراچی میں امن قائم ہوا ہے۔