Dawn News Television

شائع 20 اکتوبر 2015 12:00am

سمیتا پاٹیل کی 60ویں سالگرہ

بولی وڈ معروف اداکارہ سمیتا پاٹیل کی 60ویں سالگرہ پر ممبئی میں ان کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی میں بولی وڈ کی بڑی شخصیات نے شرکت کی.

اس موقع پر امیتابھ بچن، جیا بچن، شبانہ اعظمی، سمیت کئی بولی وڈ شخصیات شامل تھیں.

اداکارہ سمیتا پاٹیل نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث فلمی صنعت میں بہت جلد بڑا مقام بنالیا تھا۔

کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سمیتاپاٹیل 31 سال کی عمر میں 13 دسمبر 1986 کو انتقال کر گئی تھیں.

اداکارہ کی موت دوران زچگی ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہوئی۔

Read Comments