Dawn News Television

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2015 11:06pm

رفعت اللہ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے معمر ترین کھلاڑی

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ بننے والے رفعت اللہ مہمند ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

رفعت نے 39سال 20 دن کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستانی سابق بلے باز راہول ڈریوڈ کے پاس تھا جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 38 سال 232 دنوں میں کیا۔

میچ کی تفصیلات یہاں پڑھیں

عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے فلائیڈ ریفر، سری لنکا کے سنتھ جے سوریا، پاکستان کے انضمام الحق اور بنگلہ دیش کے محمد رفیق بھی شامل ہیں۔

ان تمام کھلاڑیوں کی عمریں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کے موقع پر 36 سال سے زائد تھیں۔

رفعت گزشتہ دو سالوں سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم پشاور پینتھرز کا حصہ ہیں جس کے لیے انہوں نے اوپننگ سلاٹ پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی بنیاد پر انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں رفعت اللہ مہمند سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

Read Comments