Dawn News Television

شائع 12 فروری 2016 08:07pm

مائیکروسافٹ کی نئی دلچسپ ویب سائٹ

ویسے تو کسی انسان کو کتے سے ملانا اخلاقی طور پر کوئی اچھی چیز نہیں مگر مائیکروسافٹ کی ایک نئی ویب سائٹ نے لوگوں کو ایسے کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

جی ہاں مائیکرو سافٹ نے ایک ویب سائٹ What-dog.net متعارف کرائی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ کسی بھی کتے کی تصویر اپ لوڈ کرکے اس کی نسل کے بارے میں جان لیں، یہ بالکل ویسے ہی جیسے اسی کمپنی کی ایک ویب سائٹ لوگوں کی عمر بتانے کا کام کرتی ہے۔

مگر لوگوں نے اس نئی ویب سائٹ کا استعمال مختلف انداز سے کرنا شروع کردیا ہے اور وہ کتوں کی جگہ لوگوں کی تصاویر اپ لوڈ کرنے لگے ہیں۔

اور جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ فلاں فلاں شخص کس کتے سے ملتا ہے.

اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ویب سائٹ انسان اور کتے میں فرق کر نہیں پاتی اور لوگوں کی تصاویر کو کسی نہ کسی کتے کی نسل سے ملا دیتی ہے اور اس طرح اس کا استعمال زیادہ پرلطف ہوگیا ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

اس ویب سائٹ کو ایپ کی شکل میں آئی فون کے صارفین بھی استعمال کرسکتے ہیں اور ٹوئٹر پر اس طرح کی تصاویر کا ڈھیر لگ چکا ہے۔

مائیکروسافٹ نے اس کے ذریعے ایک بار پھر اپنی چہرے پہچاننے اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو آزمانے کی کوشش کی ہے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments