☰
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی نوازشریف سے ملاقات
اسلام آباد: پاکستان کے اہم ترین خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے سربراہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے پہلی ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران پاک فوج میں اہم تبادلوں کے تحت سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے رواں ہفتے ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔