Dawn News Television

شائع 30 دسمبر 2016 09:47pm

سال نو کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں

رواں سال کے آخری لمحات کا آغاز ہوچکا ہے، اگلے چند گھنٹوں میں سال 2016 ماضی کا قصہ بن جائے گا اور دنیا کے تمام گھروں اور دفاتر کی دیواروں پر سال 2017 کا خوبصورت و دیدہ زیب کلینڈر سج جائے گا۔

سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا بھر میں تیاریاں جاری ہیں، نئے سال کے موقع پر کئی ممالک میں ممکنہ تخریب کاری اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یورپی ممالک خاص طور پر جرمنی، فرانس، بیلجیم، اسپین، برطانیہ اور روس جیسے ممالک سمیت امریکا میں بھی سال نو کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دنیا کے کئی ممالک میں سال نو کے موقع پر روایتی تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں، جن میں تمام لوگ اپنے ممالک کے روایتی لباس پہن کر شامل ہوتے ہیں۔

سال 2016 کی تلخ یادوں کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہنے اور آنے والے سال کو اچھی امیدوں سے خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف ممالک میں لوگوں نے خصوصی پروگرام ترتیب دے رکھے ہیں۔

کئی ممالک میں سیکڑوں لوگوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ سال کے آخری اور نئے سال کے ابتدائی لمحے گزارنے کے لیے تفریحی مقامات کا بھی رخ کرلیا ہے۔

Read Comments