رواں سال کے آخری لمحات کا آغاز ہوچکا ہے، اگلے چند گھنٹوں میں سال 2016 ماضی کا قصہ بن جائے گا اور دنیا کے تمام گھروں اور دفاتر کی دیواروں پر سال 2017 کا خوبصورت و دیدہ زیب کلینڈر سج جائے گا۔

سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا بھر میں تیاریاں جاری ہیں، نئے سال کے موقع پر کئی ممالک میں ممکنہ تخریب کاری اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یورپی ممالک خاص طور پر جرمنی، فرانس، بیلجیم، اسپین، برطانیہ اور روس جیسے ممالک سمیت امریکا میں بھی سال نو کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دنیا کے کئی ممالک میں سال نو کے موقع پر روایتی تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں، جن میں تمام لوگ اپنے ممالک کے روایتی لباس پہن کر شامل ہوتے ہیں۔

سال 2016 کی تلخ یادوں کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہنے اور آنے والے سال کو اچھی امیدوں سے خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف ممالک میں لوگوں نے خصوصی پروگرام ترتیب دے رکھے ہیں۔

کئی ممالک میں سیکڑوں لوگوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ سال کے آخری اور نئے سال کے ابتدائی لمحے گزارنے کے لیے تفریحی مقامات کا بھی رخ کرلیا ہے۔

نیپال میں نئے سال کے موقع پر روایتی لباس پہن کر جشن منایا جاتا ہے—فوٹو:اے ایف پی
نیپال میں نئے سال کے موقع پر روایتی لباس پہن کر جشن منایا جاتا ہے—فوٹو:اے ایف پی
یورپی یونین کے ہیڈکوارٹر برسلز میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے— فوٹو:رائٹرز
یورپی یونین کے ہیڈکوارٹر برسلز میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے— فوٹو:رائٹرز
جرمنی میں تخریب کاری کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے—فوٹو:رائٹرز
جرمنی میں تخریب کاری کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے—فوٹو:رائٹرز
فرانس میں آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے—فوٹو:اے ایف پی
فرانس میں آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے—فوٹو:اے ایف پی
اسپین کے شہر میڈرڈ میں غیر معمولی حفاظتی انتظام کیے گئے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
اسپین کے شہر میڈرڈ میں غیر معمولی حفاظتی انتظام کیے گئے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
ماسکو کے ریڈ اسکوائر کو نئے سال کے جشن کے لیے ابھی سے ہی سجایا گیا ہے—فوٹو:رائٹرز
ماسکو کے ریڈ اسکوائر کو نئے سال کے جشن کے لیے ابھی سے ہی سجایا گیا ہے—فوٹو:رائٹرز
برطانیہ کے دل لندن میں بھی سال نو کی محفلوں کا آغاز ہوچکاہے—فوٹو:اے پی
برطانیہ کے دل لندن میں بھی سال نو کی محفلوں کا آغاز ہوچکاہے—فوٹو:اے پی
رومانیہ کے لوگ ابھی سے تفریحی مقامات پر جمع ہونا شروع ہوئے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
رومانیہ کے لوگ ابھی سے تفریحی مقامات پر جمع ہونا شروع ہوئے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
نئے سال کے ابتدائی لمحوں کو یادگار بنانے کے لیے اسپین کے لوگ بھی سیاحتی مقامات پر جمع ہونے لگے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
نئے سال کے ابتدائی لمحوں کو یادگار بنانے کے لیے اسپین کے لوگ بھی سیاحتی مقامات پر جمع ہونے لگے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
جاپان میں بھی سال نو کے تحائف لینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے—فوٹو:اے ایف پی
جاپان میں بھی سال نو کے تحائف لینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے—فوٹو:اے ایف پی
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی لوگ سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے تاب ہیں—فوٹو:اے ایف پی
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی لوگ سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے تاب ہیں—فوٹو:اے ایف پی
برازیل میں بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے روایتی تیاریاں جاری ہیں—فوٹو:اے پی
برازیل میں بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے روایتی تیاریاں جاری ہیں—فوٹو:اے پی

Email


Your Name:


Recipient Email:


ویڈیوز

'ٹوئیٹ سے معاملات کو ہینڈل کرنا جمہوریت کےلئے زہرقاتل ہے'
تین روزہ ’ویکھ لاہور‘ نمائش کا آغاز
النور سوسائٹی میں بینک لوٹنے کی کوشش ناکام
جاؤ کرکٹ کھیلو، سیاست تمہارا کام نہیں، وزیراعظم

تصاویر

ڈانس کا عالمی دن اور پاکستان کے ثقافتی رقص
کہیں شدید گرمی تو کہیں برف باری
ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کے 100 دن
چین میں مقامی طور پر تیار کردہ پہلے بحری بیڑے کی رونمائی

تبصرے (0) بند ہیں