Dawn News Television

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2017 11:37am

سڈنی میں وائٹ واش

پاکستانی بلے بازوں کی غیر ذمے دارانہ بیٹنگ سے تقویت پاتے ہوئے آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 220 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کے خلاف 3-0 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن 465 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 55 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم 244 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سرفراز احمد سب سے کامیاب بلے باز ثابت ہوئے جنہوں نے 72 رنز بنائے لیکن دوسرے اینڈ سے کسی باؤلر نے ان کا ساتھ نہ نبھایا۔

یہ آسٹریلین سرزمین پر پاکستان کو لگاتار چوتھا وائٹ واش اور 12ویں مسلسل شکست ہے۔

Read Comments