Dawn News Television

شائع 18 فروری 2017 06:57pm

'اربوں ہاتھیوں کی زمین' پر انوکھا تہوار

تھائی لینڈ کے ہمسایہ ملک لاؤس میں رنگ برنگے پھولوں اور آرائشی چیزیوں سے سجے سنورے ہاتھیوں نے پریڈ کا حصہ بن کر شہریوں کو محظوظ کیا۔

تاریخی طور پر 'اربوں ہاتھیوں کی زمین' کے نام سے پہچانے جانے والے لاؤس میں اب ہاتھیوں کی تعداد کم ہو کر صرف سیکڑوں تک محدود ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیائی ملک لاؤس میں ہونے والے اس انوکھے تہوار کے موقع پر 70 کے قریب ہاتھیوں نے دارالحکومت وینتیان کا رخ کیا۔

صوبے کے نائب گورنر کے مطابق ملک میں ہونے والے 11ویں سالانہ ہاتھی فیسٹیول کا انعقاد ہر بار کی طرح لوگوں کی توجہ کم ہوتی ان کی تعداد کی جانب دلانے اور تہذیب و روایات کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاؤس میں جنگلی ہاتھیوں کی تعداد میں ہونے والی کمی کی بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی اور ہاتھی کے دانتوں کا حصول ہے۔

Read Comments