Dawn News Television

شائع 13 مارچ 2017 06:15pm

حیدر آباد میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے حیدر آباد میں گیس اور خام تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گیس اور تیل کے ذخائر ایکسپلوریٹری چھٹو ویل نمبر ایک سے دریافت کیے گئے۔

او جی ڈی سی ایل چھٹو ویل نمبر ایک میں بطور آپریٹر کام کر رہی ہے جس میں کمپنی کے حصص 95 فیصد ہے، جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ اس میں 5 فیصد کی حصہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

بیان میں کہا گیا کہ نئے ذخائر سے یومیہ 8 اعشاریہ 66 ایم ایم ایس سی ایف گیس اور 285 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس دریافت سے ہائیڈرو کاربن کے ملکی ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Read Comments