آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے حیدر آباد میں گیس اور خام تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گیس اور تیل کے ذخائر ایکسپلوریٹری چھٹو ویل نمبر ایک سے دریافت کیے گئے۔

او جی ڈی سی ایل چھٹو ویل نمبر ایک میں بطور آپریٹر کام کر رہی ہے جس میں کمپنی کے حصص 95 فیصد ہے، جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ اس میں 5 فیصد کی حصہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

بیان میں کہا گیا کہ نئے ذخائر سے یومیہ 8 اعشاریہ 66 ایم ایم ایس سی ایف گیس اور 285 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس دریافت سے ہائیڈرو کاربن کے ملکی ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

KHAN Mar 13, 2017 08:10pm
السلام علیکم: او جی ڈی سی ایل سمیت پوری قوم کو مبارکباد۔ خیرخواہ
سید آصف جلال Mar 14, 2017 06:17pm
سی آئی اے کی ورلڈ فیکٹ بک کے مطابق ملکی ضرورت کے لئے پاکستان میں خام تیل کی پیداوار یومیہ 61 ہزار 660 بیرل ہے، جبکہ 1 لاکھ 51 ہزار 200 بیرل تیل خلیجی ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے ۔ یعنی ٹوٹل پیدوار اور درآمدی تیل 2 لاکھ 12 ہزار 800 بیرل یومیہ ہے ۔ علاوہ ازیں پاکستان میں خام تیل کے ثابت شدہ ذخائر 24 کروڑ 75 لاکھ بیرل ہیں، ان ثابت شدہ ذخائر سے تیل نکالنے کے لئے درکار وسائل کی کمی سے سبب ہم اسے یوٹیلائز نہیں کر پارہے ہیں، آئل ایکسٹریکٹنگ کمپنیاں نامناسب حالات اور سیاسی افراتفری کے سبب اس شعبے میں سرمایہ کاری نہیں کر رہی جس وجہ سے ہم اس خام تیل کے ذخائر کو استمعال کرنے سے قاصر ہیں، ایسے میں 285 بیرل یعنی 45315 لیٹر خآم تیل کی پیداوار کو ئی خاطر خواہ اضافہ نہیں۔ یعنی ٹوٹل پروڈکشن کا98 لاکھ 3 ہزار 940 لیٹر کا صرف 0.46 فیصد ، یعنی ایک فیصد بھی نہیں ۔ لہذا اس معاملہ میں ہمیں خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے