☰
خاتون کی 17 سال بعد پنجاب یونیورسٹی کےخلاف قانونی فتح
پاکستانی نژاد کینیڈا کی شہری نے 17 سال بعد پنجاب یونیورسٹی کے خلاف قانونی جنگ جیت لی۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق اپنے فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ نے یونیورسٹی کے خلاف مقدمہ کرنے والی 38 سالہ وجیہہ عروج کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے یونیورسٹی کو انہیں 8 لاکھ روپے حرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
وجیہہ عروج نے تقریباً دو دہائی قبل یونیورسٹی انتظامیہ کی غلطی کے باعث ان کی بدنامی اور ساکھ متاثر ہونے پر یونیورسٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔