☰
فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.8 ریکارڈ
منیلا: فلپائن کے جزیرہ منداناؤ کے ساحل کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 کی گئی جبکہ لوگوں کو ساحل سمندر سے دور رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے ہونےو الے مالی و جانی نقصان کا تخمیہ نہیں لگایا جا سکا ہے تاہم عینی شاہدین کے مطابق زلزلہ بہت شدید تھا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی اور درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔