اگر7 ارب افراد زمین پر بیک وقت اچھلیں تو؟

اپ ڈیٹ 08 مئ 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر دنیا میں موجود ہر شخص (سات ارب یا اس سے زائد) ایک ساتھ اچھلیں تو کیا ہوگا؟

ایسا کرنے سے ہم خلاءمیں زمین کا مدار تو نہیں بدل سکتے مگر اسے بہت زیادہ نقصان ضرور پہنچا سکتے ہیں۔

جی ہاں اگر سات ارب افراد بیک وقت اچھلیں تو وہ ایک طاقتور اثر پیدا کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

اگر تو یہ سات ارب افراد ایک فٹ تک اچھل کر ایک ہی وقت پر زمین پر قدم رکھتے ہیں تو اس کے نتیجے میں ہمارے پیر بہت زیادہ مقدار میں توانائی خارج کریں گے۔

اس توانائی کا بیشتر حصہ ہوا اور زمین کے اندر چلا جائے گا اور ہم سب کو ایک زبردست آواز سنائی دے گی جیسے بجلی کڑک رہی ہے۔

اس آواز کی طاقت 200 ڈیسی بل تک ہوسکتی ہے جو کانوں کے پردے پھاڑنے کے لیے کافی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہمیں زمین ہلتی ہوئی بھی محسوس ہوگی کیونکہ ہماری چھلانگ کی طاقت زمین میں 4 سے 8 شدت کے زلزلے کا باعث بن سکتی ہے۔

زلزلے کی طاقت کا انحصار اس بات پر ہوگا زمین ہمارے پیروں سے خارج ہونے والی کتنی توانائی جذب کرتی ہے۔

4 شدت کا زلزلہ تو کوئی خاص نقصان پہنچا نہیں سکتا تاہم 8 شدت کا زلزلہ عمارات کو منہدم کرنے کے لیے کافی ہے، بجلی کے کھمبے گر سکتے ہیں، ریل کی پٹریوں کی شکل بدل سکتی ہے اور پل منہدم ہوسکتے ہیں۔

اور اگر زلزلے نے سونامی کو پیدا کیا تو اس کی لہر سو فٹ تک بلند ہوسکتی ہے۔

زمین پر ہونے والی اس تباہی سے قطع نظر ہمارا سیارہ اپنے مدار میں بدستور اپنے معمول کے مطابق محو گردش رہے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Irfan May 09, 2016 02:32am
زمیں گول ہے لہذا کوئی خاص اثر نہیں ہو گا
Mohammad Khalid May 09, 2016 01:17pm
Fazool aor namumkin Kaam jo kabi ho nhi skata. Aisa Karna aor hona bilkul naamumkin hay. Sub Khiyali baatain hain.