Dawn News Television

اپ ڈیٹ 07 مئ 2017 10:11pm

100 سال پرانا چائے خانہ

ویسے تو برصغیر کے مقابلے میں چین میں چائے کم ہی پی جاتی ہے، تاہم پھر بھی چائے چین کی تاریخ کا حصہ رہی ہے۔

بیشتر ممالک میں چائے خانوں کو لکھاریوں، صحافیوں، آرٹس اور ادب سے وابستہ افراد کے بیٹھنے کی جگہ سمجھاجاتا ہے، تاہم جدید دور میں ہر شعبے کے لوگ چائے پیتے نظر آتے ہیں۔

برصغیر کی طرح چین میں بھی چائے خانوں کی تاریخ کم سے کم ایک صدی پر محیط ہے۔

چین کے کئی صوبوں میں ایسے چائے خانے موجود ہیں، جو 100 سال سے بھی زیادہ پرانے ہیں، اور آج بھی وہاں لوگ کثرت سے چائے پینے آتے ہیں۔

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان بھی میں ایک صدی پرانے چائے خانے موجود ہیں۔

تاہم اس صوبے کے وفاقی شہر چینگدو میں 100 سال پرانا چائے خانہ بھی موجود ہے جو نہ صرف آج بھی چائے کے شوقین افراد میں مقبول ہے، بلکہ یہ چائے خانہ چین کی قدیم روایات کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔

Read Comments