Dawn News Television

اپ ڈیٹ 15 مئ 2017 05:38pm

سیاہ فام ماڈل کے نام مس امریکا کا خطاب

امریکی شہر لاس ویگاس میں مس یو ایس اے 2017 کا میلہ سجایا گیا، اس مقابلے کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سے حصہ لینے والی کارا میککیولوف (Kara McCullough) نے جیت کر اپنے سر پر تاج سجا لیا۔

25 سالہ کارا میککیولوف ایک کیمسٹ ہیں جو امریکی جوہری ریگولیٹری کمیشن کے لیے کام کرتی ہیں۔

اس مقابلے کو جیتنے کے بعد وہ مس یونیورس کے مقابلے میں امریکا کی نمائندگی کریں گی۔

مس یو ایس اے ایونٹ میں امریکا کی 51 ریاستوں سے تعلق رکھنے والی ماڈلز نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔

ان میں نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی چھاوی ورج (Chhavi Verg) نے دوسری جبکہ مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی مریڈتھ گولڈ (Meridith Gould) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال بھی مس یو ایس اے مقابلے میں ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ڈیشایونہ باربر (Deshauna Barber) نے مس یو ایس اے کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

Read Comments