Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 مئ 2017 03:36pm

جب ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ ریاض میں اترے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ شروع کردیا اور سلسلے میں وہ سب سے پہلے سعودی عرب پہنچے۔

وہ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے سعودی عرب یا کسی مسلم ملک کا انتخاب کیا۔

حالانکہ اپنی انتخابی مہم کے دوران اور عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ مسلم مخالف بیانات اور اقدامات اٹھاتے رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیریڈ کوشنر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Read Comments