☰
برطانیہ انتخابات: لیبر پارٹی کی پاکستانی نژاد خواتین کامیاب
لندن: 8 جون کو ہونے والے برطانیہ کے عام انتخابات کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد برطانوی خواتین نے اپنے مقابل امیدواروں کو متاثرکن مارجن سے شکست دی۔
لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات کا حصہ بننے والی 4 پاکستانی نژاد خواتین نے بہترین ٹرن آؤٹ کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے ووٹرز اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔