Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 جون 2017 10:42am

پاراچنار اور کوئٹہ میں دھماکے، عام افراد نشانہ بنے

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے انتہائی حساس علاقے گلستان روڈ پر قائم انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس احسن محبوب کے دفتر کے قریب ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے جن میں 7 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے، ان زخمیوں میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

ادھر فاٹا کے علاقے پارا چنار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق دونوں دھماکے ٹل اڈہ کے قریب طوری مارکیٹ میں ہوئے، پہلے دھماکے کے بعد جیسے ہی لوگ جائے دھماکا پر پہنچے تو دوسرا دھماکا ہوگیا۔

دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا۔

دھماکوں کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال پاراچنار منتقل کیا گیا جبکہ میڈیکل اسٹاف کی عید کی چھٹیاں ختم کرکے علاقے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

Read Comments