Dawn News Television

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2017 11:53am

فخر پاکستان عبدالستار ایدھی کو گزرے ایک برس ہو گیا

معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی میں ایدھی وِلیج میں عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی گئی۔

عبدالستار ایدھی مرحوم کی قبر پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کا تمام دن تانتا بندھا رہا، جہاں سب نے مرحوم کی خدمات کا اعتراف کیا۔

اس موقع پر عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے والد کا مشن جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایدھی کا مشن زندہ: 'لگتا ہے وہ کبھی گئے ہی نہیں'

ایدھی سینٹر پشاور میں منعقد کی گئی قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں ایدھی رضاکاروں اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مسیحائے انسانیت کی پہلی برسی کے موقع پر کوئٹہ ایدھی ہوم میں بھی قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

ملتان میں سماجی تنظیم کے تحت معروف سماجی رہنما کو خراج پیش کیا گیا اور دولت گیٹ چوک میں عبدالستار ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

Read Comments