Dawn News Television

اپ ڈیٹ 13 جولائ 2017 04:12pm

پاناما پیپرز: نامزد افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنےکی استدعا

لاہور ہائی کورٹ نے پاناما پیپرز میں نامزد پاکستانی شخصیات کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فاروق امجد کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: پاناما پیپرز کی دوسری قسط: 259 پاکستانیوں کے نام شامل

درخواست گزار فاروق امجد نے عدالت کو بتایا کہ پاناما پیپرز میں نامزد پاکستانی شخصیات کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہوئی اور پاناما پیپرز میں جن افراد کے نام سامنے آئے ہیں ان کے حوالے سے معاملات اعلیٰ عدلیہ میں زیر التوا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پاناما پیپرز کا سامنا کرنے والے کرپٹ افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما پیپرز: پاکستانیوں کے متعلق انکشافات

جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Read Comments