Dawn News Television

شائع 14 جولائ 2017 06:07pm

جاپان میں جنگ کے متاثرین کیلئے لالٹین فیسٹیول

جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہر سال جولائی میں میٹاما ماتسوری فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں جنگوں میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے لالٹین جلائی جاتی۔

اس فیسٹیول میں 30 ہزار سے زائد لالٹینوں کی نمائش ہوتی ہے۔

یہ فیسٹیول ہر سال ٹوکیو میں موجود یاسوکونی مزار (yasukuni) میں 13 سے 15 جولائی تک منعقد ہوتا، جہاں موجود اسٹالز سے مزار تک کے رستے کے درمیان لالٹینوں کو سجایا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: روشنیوں کا میلہ

یہاں پر آنے والے افراد کے لیے ان لالٹینوں کے علاوہ فوڈ اسٹالز بھی توجہ کا مرکز بنتے، جن پر جاپان کا بہترین کھانا پیش کیا جاتا۔

اس فیسٹیول کی سب سے بہترین بات یہاں موجود افراد کی ڈریسنگ بھی ہے۔

لالٹین کے اس فیسٹیول کو جاپان کا سب سے بڑا ثقافتی ایونٹ مانا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میٹاما ماتسوری فیسٹیول کے علاوہ جاپان کے شمسی کیلنڈر کے مطابق ہر سال اگست میں بھی ہزاروں لالٹین کے ساتھ اوبن یاسومی نامی فیسٹیول منعقد کیا جاتا جہاں لوگ اکھٹے ہوکر اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

Read Comments