Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2017 02:40pm

ڈگری ملنے پر حسن علی کے انداز میں جشن

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار حسن علی اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت دنیا بھر میں مقبولیت تو حاصل کر چکے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کا جشن منانے کا انداز بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب ترین باؤلر وکٹ لینے کے بعد منفرد انداز میں اپنی کامیابی کا جشن مناتے ہیں جسے انہوں نے بم پھٹنے سے تعبیر کیا ہے۔

حسن علی اور ان کے انداز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب طلبا اپنی کامیابی کا جشن بھی اسی انداز میں منانے لگے ہیں۔

ایسا ایک منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک طالبعلم نے گریجویشن مکمل ہونے پر ڈگری ملنے کے موقع پر کامیابی کا جشن حسن علی کے انداز سے منایا اور ان کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

مذکورہ طالبعلم کے جشن منانے کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی بھا گئی جس نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

Read Comments