Dawn News Television

شائع 19 جولائ 2017 12:30am

ہسپانوی نقاش سیلواڈورڈالی کی قبرکشائی کا حکم

اسپین کے مشہور نقاش سیلواڈور ڈالی کی وفات کے 28 سال بعد ایک خاتون کی جانب سے ان کی بیٹی ہونے کا دعویٰ سامنے آیا جس کے بعد ان کی قبرکشائی کا حکم دیا گیا۔

11 مئی 1904 کو پیدا ہونے والے سیلواڈور ڈالی 23 جنوری 1989 کو انتقال کرگئے تھے اور اسپین کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ان کے میوزیم میں ہی ان کی تدفین ہوئی تھی۔

مقبرے میں قائم میوزیم کو 'تھیٹر میوزیم ڈالی' کا نام دیا گیا ہے جہاں مصوری سے دلچپسی رکھنے والے کئی افراد روزانہ کی بنیاد پر دورہ کرتے ہیں۔

سیلواڈور ڈالی کا مقبرہ اسپین کے شمال مشرقی علاقے فیگیوراس میں واقع ہے۔

Read Comments