فرحان علی آغا 'پرواز ہے جنون' میں کاسٹ
پاک فضائیہ پر بننے والی فلم 'پرواز ہے جنون' کی کاسٹ میں پاکستان کے کئی نامور اداکار موجود ہیں اور اب ایک اور معروف اداکار اس کا حصہ بن چکے ہیں۔
'مالک' فلم کے اداکار فرحان علی آغاز بھی فلم میں حمزہ علی عباسی، احد رضا میر، ہانیا عامر، شاز خان اور مرینہ خان کے ساتھ اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں: شفاعت علی کی فلمی دنیا میں انٹری
خیال رہے کہ اپنی ڈیبیو فلم 'مالک' میں فرحان علی آغاز نے فوجی کرنل کا کردار ادا کیا تھا، اور اب وہ فلم 'پرواز ہے جنون' میں پاک فضائیہ کے کپتان بنیں گے۔
ڈان سے بات کرتے ہوئے فرحان علی آغا کا کہنا تھا کہ 'فلم ساز نے مجھ سے ایک کردار میں جلوہ گر ہونے کی درخواست کی، کیوں کہ ان کے مطابق میں اس کردار کے لیے فٹ ہوں'۔
اداکار کے مطابق فلم میں ان کے سینز کافی خاص ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم 'پرواز ہے جنون' : شاز خان پائلٹ کا کردار کریں گے
جب فرحان علی آغا سے پوچھا گیا کہ کیا فلم میں اپنے کردار کے لیے انہوں نے کوئی ٹریننگ حاصل کی، جس پر انہوں نے خود کو 'پیدائشی فوجی' کہا۔