☰
رجنی کانت کی بیٹی نے فلم کی نمائش مؤخر کردی
تامل سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی سندرایا نے نمائش کے لیے تیار اپنی تامل فلم ’ولائلا پتادھری 2‘ (وی آئی پی 2) کی نمائش مؤخر کردی۔
سپراسٹار کی 32 سالہ بیٹی سندرایا رجنی کانت کی بطور پروڈیوسر یہ دوسری فلم تھی، اس سے پہلے انہوں نے 2014 میں اسی فلم کا پہلا حصہ بنایا تھا، جو سپرہٹ ثابت ہوا۔
وی آئی پی 2 کو رواں ماہ 28 جولائی کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم پروڈیوسر سندرایا رجنی کانت نے فی الحال فلم کی نمائش مؤخر کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق امید ہے کہ وی آئی پی 2 کو اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رجنی کانت کی فلم کی ریلیز پر تعطیل کا اعلان
وی آئی پی 2 کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں بولی وڈ سپر اسٹار کاجول بھی شامل ہیں، جو ایک بااثر بلڈر خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی۔