Dawn News Television

شائع 17 اگست 2017 08:25pm

اسکائپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ مکمل طور پر ری ڈیزائن

اگر تو آپ ویڈیو چیٹ ایپ اسکائپ کا استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کے ری ڈیزائن موبائل انٹرفیس کو اب ڈیسک ٹاپ پریویو کے لیے بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

رواں سال جون میں مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کی موبائل ایپ کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرتے ہوئے اس میں سوشل میڈیا شیئرنگ اور دیگر ٹولز جیسے ایموی، ری ایکشنز اور اسنیپ چیٹ جیسے اسٹوریز فیچر پر بہت توجہ دی تھی۔

مزید پڑھیں : اسکائپ کو تبدیل کردیا گیا

اب اسے ڈیسک ٹاپ صارفین بھی اس کا تجربہ کرسکتے ہیں تاہم وہاں یہ تعداد کچھ محدود ہوگی۔

اسکائپ کی نئی ڈیسک ٹاپ ایپ میں یوزر انٹرفیس کو اب پڈیٹ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گروپ چیٹس اب زیادہ رنگا رنگ ہوگئی ہیں جبکہ جب کوئی دوست ٹائپ کررہا ہو تو شوخ لائن سے اس کا عندیہ ملتا ہے۔

چیٹس کو زیادہ نمایاں مقام دیا گیا ہے، ایموجیز کو ری ایکشن کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ اسکائپ

یہ تبدیلیاں اس وقت آئی ہیں جب اسکائپ میں اس نئے ڈیزائن پر صارفین کی جانب سے بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسکائپ کا اہم سروس ختم کرنے کا اعلان

مگر نئے اسکائپ ڈیسک ٹاپ میں کچھ اضافے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے، جیسے نئی میڈیا گیلری جسے گروپ چیٹ میں رائٹ سائیڈ پر دیکھا جاسکے گا اور اس سے شیئر فائلوں جیسے دستاویزات، اسپریڈ شیٹ، تصاویر یا دیگر کو ڈھونڈنا آسان ہوجائے گا۔

اسکائپ میں @mentions سپورٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جو کہ دیگر ایپس میں لازمی حصہ بنتا جارہا ہے۔

اس ایپ کو جمعرات سے صارفین کے لیے اسکائپ پریویو کے نام سے ایپل کے میک صارفین اور ونڈوز 10 والے کمپیوٹرز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

Read Comments