سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنی ویڈیو اور آڈیو کال ایپلی کیشن اسکائپ کو بلکل تبدیل کرتے ہوئے اسے اسنیپ چیٹ اور فیس بک میسینجر کی طرح کردیا۔

اسکائپ کو خصوصی طور پر ویڈیو اور آڈیو فون کالز کے حوالے سے جانا جاتا ہے، مگر مائیکرو سافٹ نے اپنی اس ایپ میں متعدد بار تبدیلیاں کیں۔

اسکائپ کو متعارف کرائے ہوئے 6 برس گزر گئے، اور اس عرصے دوران مائیکرو سافٹ نے اس کو صارفین میں مقبول بنانے کے لیے کئی تبدیلیاں کیں، مگر اس بار اس کو بلکل ہی تبدیل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسکائپ میں ایک بڑی تبدیلی متعارف

اب اسکائپ کے ذریعے نہ صرف آڈیو اور ویڈیو فون کالز کی جاسکیں گی، بلکہ اس کے ذریعے اسنیپ چیٹ اور فیس بک میسینجر کی طرح پیغامات اور تصاویر کا تبادلہ بھی کیا جاسکے گا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے کی جانے والی یہ تبدیلی ان کوششوں کا حصہ ہے، جو وہ کئی عرصے سے کر رہی تھی، تاکہ اسکائپ لوگوں میں مقبول ہو۔

مائیکرو سافٹ نے اس تبدیلی کو نیکسٹ جنریشن کا نام دیتے ہوئے کہا کہ اسکائپ کو تبدیل کرنا وقت کی ضرورت تھی۔

مزید پڑھیں: اسکائپ کا ویب ورژن بھی متعارف

اسکائپ میں اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام اور میسینجر سمیت دیگر سوشل شیئرنگ ایپلی کیشنز جیسے فیچرز متعارف کراتے ہوئے اسے مقبول بنانے کی کوشش کی گئی، جو فوری طور پر صارفین کو پسند بھی آئی۔

تاہم اس بات کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ اس تبدیلی کے بعد اسکائپ عوام میں کتنی مقبولیت حاصل کرپاتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں