Dawn News Television

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2017 04:34pm

پاکستان کا 52واں یومِ دفاع

ارض پاک کے تقدس کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کے ساتھ قوم نے 52واں یوم دفاع بھر پور جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا۔

6 ستمبر ’یوم دفاعِ پاکستان‘ کے موقع پر مادر وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا کی یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

دن کے آغاز پر مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی اور رینجرز کے جوانوں نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں، اس موقع پر میجرجنرل عامر نے مزار اقبال پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف بھی اپنے بھائی میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر حاضری کے لیے میانی صاحب لاہور پہنچے اور پھولوں کاگلدستہ رکھ کر فاتحہ خوانی کی۔

کراچی میں بھی بابائے قوم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل عمران خالد نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

Read Comments